وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور میرپور میں ڈرائی پورٹ قائم بنانے کا اعلان کر دیا۔
بجٹ تقریر کے دوران وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ خواتین کیلئےاسپیشل اکنامک زون قائم کیاجائےگا کاٹیج انڈسٹری کےقیام کیلئے50کروڑروپےمختص کیے گئے ہیں۔ آزادکشمیر کے صحافیوں اور میڈیا کیلئے 34کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کٹ معاملےمیں معاونت پرقومی سلامتی کے اداروں کاشکرگزار ہوں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے ای سی کی معاونت کریں گے آزادکشمیرمیں پرائیویٹ ایئرلائن شروع کی جائےگی اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میر پور میں 500 بیڈز کا ماڈل اسپتال قائم کیاجائےگا مہاجرین کےگزارہ الاونس میں فی کس 1500 روپے کا اضافہ کریں گے جب کہ 3بڑےشہروں میں آئی ٹی ٹریننگ سینٹرزقائم کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم این سی ایچ کے1300ملازمین کومستقل کریں گے آزادکشمیرمیں ایک سال تک بجلی کےٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا مظفرآباداورپونچھ تک قدرتی گیس پہنچائی جائیگی، اسلام آباد سے مظفرآباد تک بلٹ ٹرین منصوبہ شروع کیاجائےگا جب کہ آئی ٹی ملازمین کومستقل کیا جائےگا۔