تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی شامل ہیں؟

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جس میں 2 پاکستانی ایمپائر بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کے لیے بیس رکنی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے دو امپائرز بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ایوارڈ یافتہ علیم ڈار کے ساتھ احسن رضا بھی عالمی کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ورلڈ کپ کے ابتدائی اور سپر 12 راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے، سیمی فائنل کے لیے حتمی چار ٹیموں کے کوالیفائی کرنے اور فائنل سے قبل سب سے بڑے معرکے کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا جائیگا۔

آئی سی سی کے مطابق اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا اتوار 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے نیوزی لینڈ روانہ ہوچکی ہے، جہاں سے وہ براہ راست عالمی کپ کی جنگ جیتنے کیلیے آسٹریلیا جائے گی۔

Comments

- Advertisement -