اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

ایشین چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ‏

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کیلئےقومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ میں عمربھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ علی شان نائب کپتان ہوں گے۔ ہاکی ٹیم کےہیڈ ‏کوچ اولمپئن خواجہ جنیدہوں گے۔

ایشین چیمپینزٹرافی کیلئے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیاگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ‏کہا کہ قومی سینئر ٹیم اولمپکس اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے جو ضروری اقدامات تھے وہ کرلیے گئے ہیں، آئندہ سال قومی ٹیم چار ‏بڑے ایونٹ کھیلے گی۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ جونیئر ہاکی ٹیم میں سے پانچ سے چھ لڑکے سینئر ٹیم کو دستیاب ہوں گے جو ایشیا ‏کپ کھیلیں گے اور ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں