The news is by your side.

Advertisement

نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع تورغر کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراعلیٰ کی جانب سے تورغر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں شروع کیے جائیں گے۔ رابطہ سڑکوں اور دیگر منصوبوں کے لیے 30کروڑ روپے کا اعلان ہوگیا۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ ضلع تورغر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ عوام کی ایک ایک پائی عوام پرخرچ ہوگی، میں نہ خود کمیشن لیتا ہوں نہ کسی اور کو لینے دوں گا، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں کسی بھی شعبے میں منصوبہ بندی نہیں کی گئی، سابقہ حکمرانوں نے قوم کو بیرونی قرضوں کے دلدل میں پھنسادیا ہے، صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں عوام سے کیا وعدہ پورا کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں