موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن شیئر کیا ہے۔
وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ پنجاب کےسرکاری ونجی اسکول2اگست سےکھول دیئےجائیں گے، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائےگا۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to open on August 2nd, 2021. Schools will open with staggered approach. 50% students in all classes on any given day. Details are in the attached Notification. Please follow COVID SOPs as issued by the Government. pic.twitter.com/UPzObxwhm4— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 29, 2021
ڈاکٹرمرادراس نے لکھا کہ ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو اسکول بلانےکی اجازت ہوگی اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔