ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے لیے پاکستان ہاکی کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے عماد شکیل بٹ کو قیادت سونپی گئی ہے۔

15 جنوری سے مسقط سے شروع ہونے والے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم سے تجربہ کار کھلاڑی اور گزشتہ ایونٹ میں قیادت کرنے والے عمر بھٹہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ قیادت کا تاج عماد شکیل بٹ کے سر پر سجا کر ابوبکر محمود کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن ٹیم نے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود (نائب کپتان)، گول کیپرز عبداللّٰہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللّٰہ، سفیان خان، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپئن دلاور حسین، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھراپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

اولمپک کوالیفائر ایونٹ 15 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں