پشاور: نگران خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزرا کے محکموں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ میں شامل بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نگران وزیر اطلاعات، ثقافت اور سیاحت مقرر کیے گئے ہیں۔ جسٹس(ر) ارشاد قیصرجیل خانہ جات، بحالی و آبادکاری، زکوٰةکے نگران وزیر ہوں گی۔
نگران وزیر مسعودشاہ کو اسٹیبلشمنٹ ایڈمنسٹریشن، بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نجیب اللہ کو سائنس وٹیکنالوجی اور کھیل کی وزارت دی گئی ہے۔
عامرعبداللہ کو ضم اضلاع کے امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔ آصف رفیق کو ماحولیات وجنگلات، خوراک، لائیواسٹاک کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ محمدقاسم جان کو ثانوی واعلی ٰتعلیم کی وزارت دی گئی ہے۔
احمدرسول بنگش کوخزانہ، مال اور ایکسائز کے قلمدان دیئےگئے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض انور نگران وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت، بہبودآبادی، لیبرہوں گے۔ ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ مشیرسی اینڈڈبلیو، منصوبندی و ترقی، پبلک ہیلتھ ہوں گے۔
ظفراللہ خان آبپاشی اور ہاؤسنگ کیلئے نگران وزیراعلیٰ کےمعاون خصوصی ہوں گے۔