اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر نے ایکس پر ٹوئٹ کے ذریعے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

حماداظہر کے مطابق این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق اور این اے 132 قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر امیدوارہوں گے۔

- Advertisement -

پی پی 22 چکوال سےحکیم نثاراور پی پی 32 گجرات سے پرویزالٰہی امیدوار ہوں گے۔ پی پی 54 نارووال سےاویس قاسم، 139 شیخوپورہ سےاعجازبھٹی امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح پی پی 149 لاہور سے حافظ ذیشان کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ پی پی 158 لاہور سے مونس الٰہی، پی پی 164 لاہور سے یوسف میو کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب صدرحماداظہر کا کہنا ہے کہ باقی امیدواران کا اعلان کچھ دیر بعد ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں