جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

انڈر 19 انٹرسٹی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کے لیے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ملک بھر میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں یہ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ بلوچستان میں اس ایونٹ کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیموں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن میں شامل تھری ڈے اور پچاس اوورز کے فارمیٹ کے میچز کھیلنے ہوں گے۔ یہ میچز 3 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

ان ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ان تمام اسکواڈز کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پراوپن ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ان ٹرائلز کی نگرانی قومی سلیکٹرز اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں