جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کیخلاف کل سے سپلائی بند رہےگی، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل جی بی، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزادکشمیر میں معطل رہےگی جب کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائےگی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائےگا، پی ایس اوحکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ میٹر رائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبےکو پورا کیا جائے ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اب مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں