اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

تاجروں کا جبری سیل ٹیکس والے بل جمع نہ کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ بلوں پر جبری ٹیکس کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ 150 یونٹ والے پر کوئی احسان نہیں اس پر تو ٹیکس ہی معاف ہے ملک بھر میں سیل ٹیکس لگے بل جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوں میں لگائےگئےجبری سیل ٹیکس کےقانون کو واپس لے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا امپورٹرز فارمولہ ناکام ہوچکا اب واپڈاکی تمام کمپنیاں سیل ٹیکس کی رقم نکال کر نئے بل بھیجیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دکان داروں پر واضح کیا تھا کہ پیسے تو دینے پڑیں گے اگر 36 ہزار روپے ٹیکس دے دیں گے تو جان چھوٹ جائے گی۔

انھوں نے کہا بھائیوں اب پیسے دینا پڑیں گے، اگر 36 ہزار ٹیکس دے دیں گے تو جان چھوٹ جائے گی، جو دکان دار 100 یا 150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں ان پر ایف بی آر ٹیکس معاف ہوگا، انڈسٹریز، بینکرز کو بھی ٹیکس دینا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں