ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ون ڈے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے اس ناک آؤٹ مرحلے کے لیے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت میں جاری کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ اب اختتام کی جانب گامزن ہے کل سے سیمی فائنل میچز کا آغاز ہو رہا ہے۔ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کل ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جمعرات کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں مدمقابل ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ناک آؤٹ مرحلے کے دونوں میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں روڈ ٹکر اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر جبکہ اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوسرے سیمی فائنل میں رچرڈ کیٹلبرو اور نتن مینن فیلڈ امپائر جبکہ کرس گفانے تھرڈ اور مائیکل گف فورتھ امپائر ہوں گے۔

جواگل سری ناتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل میں میچ ریفری ہوں گے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ میں روڈ ٹکر بطور امپائر ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل کے لیے اعلان کردہ امپائر رچرڈ کیٹلبرو رواں ورلڈ کپ میں ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کر چکے ہیں جب کہ پاکستان کے امپائر احسن رضا نے بھی 50 ون ڈے میچز مکمل کر لیے، انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ احسن رضاکے کیریئر کا 50 واں میچ تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں