بھارت اور بنگلادیش میں شوال کے چاند سے متعلق اعلان ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ان ممالک میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔
پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سنگاپور اور جنوبی ایشیائی ممالک میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہو رہے ہیں۔
دہلی کی شاہی مسجد کے امام نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد اور لکھنؤ سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔