The news is by your side.

Advertisement

جنوبی پنجاب کے لیے صوبائی ملازمتوں میں 32فیصد کوٹے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے لیے صوبائی ملازمتوں میں 32فیصد کوٹے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبائی ملازمتوں میں جنوبی پجاب کا 32 فیصد کوٹہ ہوگا جس میں بھکر اور میانوالی کو بھی شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی قسمت بدل دوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار ترقیابی بجٹ میں 66فیصد تاریخی اضافہ کیا گیا، پنجاب کے بجٹ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کے لیے 122کلو میٹر کی سڑک بنا رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں لوکل گورنمنٹ کے78منصوبے شروع کررہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں