اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ایکسپو دبئی 2020 میں شرکت کیلئے 8 روز کی چھٹی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

شہزادہ منصور بن زاید النہیان نے ایکسپو دبئی 2020 میں شرکت کےلیے وزارت برائے صدارتی امور کے ملازمین کےلیے 8 روز کی چھٹی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے ایکسپو 2020 کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوچکا ہے جو 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے کےلیے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور نے اپنی وزارت کے ملازمین کو 8 روز کی چھٹی دی ہے جو وہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک کبھی بھی لے سکتے ہیں۔

شیخ منصور بن زاید النہیان کی جانب سے اس چھٹی کا اعلان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کےلیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی سوچ کو مضبوط کریں اور ہمدردی و سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے میں اپنا حصّہ بھی شامل کریں۔

خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں