جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکیج دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوشہید کا درجہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، فرنٹ لائن ورکرزکےتحفظ اورفلاح وبہبودکیلئےحکومت فکرمندہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوشہید کا درجہ دیا جائے گا اور جاں بحق ہیلتھ ورکر کےلواحقین کو شہید کے برابر امدادی پیکج دیاجائے گا۔

معاون خصوصی نے اعلان کیا کہ شہید ہیلتھ ورکر کیلئے100فیصد پنشن اور سرکاری گھر بھی رکھا جائے گا، 30لاکھ سےلےکر1کروڑتک کا امدای چیک بھی دیا جائےگا اس امدادی پیکج کا اطلاق اسلام آباد،آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں ہوگا۔

انہوں نےبتایا کہ گزشتہ روز صوبائی وزرا کیساتھ طویل ویڈیو کانفرنس ہوئی جب کہ پی ایم اے کی سینٹرل لیڈرشپ کیساتھ بھی تفصیلی گفتگوہوئی، ہمیں قومی ہدایت نامہ بنانا ہےجس کانفاذیکساں طورپرممکن ہو، این ڈی ایم اے نے نیانظام وضع کیا جس کےتحت حفاظتی سامان دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں