ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لرنرڈرائیورنگ اور تجدید ڈرائیونگ لائسنس کروانے والوں کے لیے نئی سہولت فراہم کر دی گئی۔
کراچی کےشہریوں کیلئےڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس منیراحمدشیخ نے اعلان کیا ہے کہ اہل شہری بغیر کسی پری اپائنمنٹ کے ڈرائیونگ لائسنس اور رینیوول کراسکیں گے۔
ڈی آئی جی منیرشیخ کا کہنا ہے کہ 23ستمبر تا24 اکتوبرتک کراچی کی تینوں برانچز سےسہولت حاصل کی جا سکے گی شہریوں سےاپیل ہےسہولت سےزیادہ سےزیادہ فائدہ اٹھائیں۔
سندھ بھر میں ہفتے کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے
محکمہ ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہفتے کے روز بھی سندھ کے تمام ڈرائیونگ لائسنس کھولنے کے احکامات جاری کیے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتے کے روز لائسنس آفس کھولنے کا فیصلہ کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ ٹریفک پولیس نے کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے شاندار سہولت متعارف کرائی، جس کے تحت وہ موبائل ایپ کے ذریعے ایک اپوائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
موبائل ایپ سے اپوائنمنٹ کے بعد درخواست گزار کو لائسنس آفس پہنچنے کے بعد قطار میں لگ کر ٹوکن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ سیدھا افسران کے پاس پہنچ کر ٹیسٹ دے گا۔