تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اعلان

نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کے استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا ‏اعلان کیا گیا ہے۔

موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ اس میں ‏بتدریج 8 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ‏ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد تک کیا گیا ہے۔

حکومت نے تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی ہے۔

تین منٹ سے زائد کال، انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا ‏گیا ہے۔

حکومت کا خیال ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد ‏تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔

حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔

Comments

- Advertisement -