وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایک اور سیاحتی مقام کو پرُکشش بنانے کے ساتھ ساتھ سہولیات فراہم کرنے کی ٹھان لی۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے تخت بھائی کھنڈرات کا دورہ کیا جہاں انہیں تاریخی مقام پر بریفنگ دی گئی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ تخت بھائی کےآثار قدیمہ کوبین الاقوامی معیارتک لےجانےکاعزم ہے یہاں پرہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
- Advertisement -
معاون خصوصی نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی ٹورسٹ کیلئےعالمی معیارکےمطابق ہوٹل بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھرکے عوام کوپیغام دیاکہ یہ تاریخی آثارہے ان کی اپنی اہمیت ہے،سیاح ایک بارضرورتخت بھائی آثارقدیمہ آئیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم سیاحت کوفروغ دینےکےلئےدن رات کوشاں ہے، سیاحت کےفروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہےہیں۔