The news is by your side.

Advertisement

ہایر ایجوکیشن اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہایر ایجوکیشن اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، میں خود اصلاحاتی کمیٹی کے امور کا جائزہ لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز کے چیئرمین نے ملاقات کی، اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، عثمان بزدار کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار کی تعریف کی اور تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ ہایر ایجوکیشن میں اسامیوں کو ضرورت کے مطابق پر کیا جائے گا، محکمہ ہایرایجوکیشن میں زیر التواکیسوں کو جلد نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایس او پیز کے تحت 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول رہی ہے، کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، جبکہ پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک ہفتہ بعد کھولا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں