صحافیوں سے متعلق نیا بل لانے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کیلئے نیا بل لانےکا اعلان کر دیا۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ سے اگلے ہفتے نیا بل لا رہے ہیں صحافیوں سےمتعلق لائے گئے بل پرکئی سوالات اٹھ رہےہیں بل میں صحافیوں کوتحفظ کرنےکی فراہمی کو یقینی بنانےکا ذکر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے بل میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا طریقہ کار واضح ہوگا حکومت کے بل میں کہیں بھی کمیشن کا کوئی ذکر تک نہیں ہے چاہتے ہیں ترمیم کے ذریعے جوبھی کمیشن بنےاسکو بااختیار کیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان کے علاوہ میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کے بل منظور
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل2021 منظور کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پر اپوزیشن سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی سربراہی میں انسانی حقوق کمیٹی نےبل کوسپورٹ کیا یہ بل2سال سےتعطل کا شکار تھا۔
ایوان زیریں نے صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کے بل2021کی منظوری دے دی۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے بل منظور پر ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے اس بل کو بنانے میں فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے میڈیا نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائےانسانی حقوق اور اپوزیشن کا تعاون بھی شامل ہے۔