تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں اسکولز کھولنے کی تاریخ کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں 23 جنوری سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم اور صحت عامہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 23 جنوری سے کھلنے ‏والے اسکولز میں تمام پرائمری اور نرسری کے طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ فیصلہ مڈل اور ہائی اسکولوں کے طلبہ کی حاضری کا کامیاب تجربہ دیکھ کر کیا گیا ہے۔ ‏

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولز میں 12 سال سےكم عمر طلبہ کو بھی حاضری کی اجازت ہوگی، پرائمری اور ‏نرسری کے طلبہ 23 جنوری سے اسکول جاسکیں گے۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کی اسکول میں حاضری سے متعلق وہ ذہنی طور پر طلبہ کو تیار کریں اور ‏طے شدہ ضوابط کے تحت ایس ا وپیز کی پابندی کے ساتھ اسکولوں میں واپسی کی تیاری کی جائے۔

Comments

- Advertisement -