ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا۔
چیمبر آف کامرس کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت پاکستان ریلوےکومنافع بخش ادارہ بنائےگی، ریلوے کو بزنس ماڈل کےتحت چلائیں گے۔
وزیرریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 6 تا 9 ماہ میں ریلوے کو بہتری کےٹریک پر لے آئیں گے، ریلوے کو بہتری کیلئے کاروباری افراد کا تعاون درکار ہے۔
اعظم سواتی نے بتایا کہ 6 ماہ میں ریلوے کو کورونا سے 20 ارب 30کروڑ کا نقصان ہوا، ریلوے کو 50سالوں میں 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا تاہم پاکستان ریلوے میں سیفٹی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ پاکستان ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں، پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں1 لاکھ 67 ہزار ایکٹر اراضی ہے، پاکستان ریلویز کی اراضی کوقبضہ مافیاز سے واگزار کرائیں گے۔