The news is by your side.

Advertisement

سوالات سے تنگ آکر اغواکار بچوں کو چھوڑ کر فرار، حیران کن واقعہ

واشنگٹن : امریکا میں اغوا کار نے مذموم عزائم کی تکمیل کےلیے کمسن بچوں سے بھری اسکول بس ہائی جیک کی لیکن بچوں کے سوالات سے تنگ آکر بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر کولمبیا میں اسکول بس ہائی جیک کرنے کا حیران کن واقعہ رونما ہوا جس میں ہائی جیکر کو بچوں سے تنگ آکر راہ فرار اختیار کرنا پڑی۔

واشگنٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسکول بس 18 کمسن بچوں کو لیکر جارہی تھی کہ ایک شخص زبردستی بس میں سوار ہوا اور ڈرائیور و بچوں سمیت بس کو ہائی جیک کرلیا تاکہ انتظامیہ سے اپنے مطالبات منوا سکے۔

بس میں سوار بچوں نے اغوا کار پر سوالات پر کی بھرمار کی تو ملزم بچوں سے تنگ آگیا اور غصے میں آکر بچوں کو بس سے اتار کر خود بھی بھاگ نکلا۔

پولیس نے تھوڑی ہی دوری پر ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم 23 سالہ جووان کولازو امریکی فوج کا کیڈٹ ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے جووان پر بچوں کو اغوا کرنے، ڈکیتی کرنے اور گاڑی کو ہائی جیک کرنے سمیت متعدد دفعات لگائی گئی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں