تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فرانس میں بالی وڈ اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار انو کپور کے ساتھ فرانس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چور ان کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انو کپور آج کل یورپی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ پیرس کے قریب دیجون شہر میں ریلوے اسٹیشن پر مدد کے بہانے آئے کچھ لوگ ان کا بیگ چرا کر لے گئے۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ بیگ میں بھاری رقم تھی اور غیر ملکی کرنسی تھی، چور آئی پیڈ، ڈائری، کریڈٹ کارڈ اور سب کچھ لے گئے۔

انو کپور نے کہا کہ فرانس آنے والے خیال رکھیں یہاں ایک نمبر کے جیب کترے، چور اور مکار لوگ ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ابھی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے جا رہا ہوں، ریلوے حکام نے مجھے سپورٹ کیا کیوں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، صرف پاسپورٹ بچا ہے جو جیب میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میرے ساتھ بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Annu Kapoor (@annukapoor)

Comments

- Advertisement -