اسلام آباد: ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.63 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث سبزی عوام کی پہنچ سے باہر رہی۔ پیاز کی قیمت میں 98 جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2017 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.63 اضافے کے ساتھ 3.86 فیصد رہی۔
اس سے قبل جولائی تا ستمبر مہنگائی کی شرح 3.39 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 98 اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصداضافہ ہوا جبکہ صرف ستمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے مکمل اعداد و شمار شامل نہیں کیے گئے۔
اعداد و شمارکے مطابق مرغی، سیب، چائے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پیٹرول کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔