تازہ ترین

مذہبی آزادی: بھارت میں صورتحال تشویشناک نہیں، امریکی رپورٹ

واشنگٹن: امریکی کمیشن نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے امریکی کمیشن کو بھارت آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم اور مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے بھارت نے امریکی کمیشن کو بھارت کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب پاکستان نے کمیشن کے اراکین کو پاکستان کا نہ صرف دورہ کروایا بلکہ مذہبی اقلیتوں سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کروائیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کا بھارت سے اقلیتوں کو مذہبی آزادی فراہم کرنے کا مطالبہ

امریکی کمیشن کو بھارت نہ آنے کی اجازت کے باوجود رپورٹ میں بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویشناک صورتحال والے ممالک میں شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں اس کی توجیہہ یہ پیش کی گئی کہ بھارت کی صرف چند ریاستوں میں مذہبی آزادی کے مسائل ہیں۔

امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں جن ممالک کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ان میں برما، افریقہ، چین، ایران، نائجیریا، شمالی کوریا، پاکستان، سعودیہ عرب، سوڈان، شام، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ویتنام شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -