اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

انورل خالد ٹائمز اسکوائر پر جگمگانے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی سنگر انورل خالد کی سریلی آواز اور کمپوزیشنز سننے والے کا دل چھو لیتی ہیں، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جگمگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں انورل مداحوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہیں اور ان کی مقبولیت نے انھیں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ تک پہنچادیا ہے، وہ ٹائمز اسکوائر پر آویزاں ہونے والی نئی خاتوں موسیقار بن گئی ہیں۔

گلوکارہ کا ٹریک ’ٹرسٹ ایشوز‘ میوزک اسٹریمنگ سروس ایکویل پاکستان کی پلے لسٹ میں آگے کے نمبروں پر موجود ہے۔

اداکارہ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اسی وقت گانا شروع کیا تھا جب میں نے بولنا سیکھا تھا‘، انورال خالد نے 2020 میں باضابطہ گلوکاری کا آغاز کیا جس کے بعد سے ان کے کئی ٹریک ریلیز ہوچکے ہیں۔

ایمبیسیڈر آف دی منتھ بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انورل خالد نے کہا کہ جولائی کے لیے اسپوٹیفائی پاکستان ایکویل کی جانب سے نامزد آرٹسٹ بننے پر بہت خوش ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اسپوٹیفائی نے موسیقاروں کے لیے پورا منظر بدل دیا ہے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملے گا جو موسیقی میں صرف خواتین کی نمائندگی کرے گا۔

گلوکارہ کے کچھ مقبول ٹریکس میں ’مجھے لے چل‘، ’کہہ دینا‘، ’دل دے بول‘، ’سوہنیا وی‘ اور ’پریٹی لائز‘ شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں