بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ہیکنگ گروہ کا داعش کا خلاف سائبرجنگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: انٹرنیٹ ہیکنگ کی دنیا کے ایک مشہور گروہ نے فرانس حملوں میں 132 افراد کے ہلاک ہونے کے ردعمل میں داعش کے خلاف سائبرجنگ کا اعلان کردیا ہے۔

ہیکنگ گروہ جس کا نام ’’انانمس انٹرنیٹ ہیکنگ نیٹ ورک‘‘ ہے، یوٹیوب پرایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں گروہ کی شناخت سمجھے جانے والے نقاب میں ملبوس ایک شخص نے فرانسیسی زبان میں داعش کو’شکارکرنے‘ کا چیلنج کیا ہے۔

فی الحال ویڈٰیو کی صحت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی تاہم ویڈیو میں مذکورہ گروہ کی تمام نشانیاں موجود ہیں۔

ویڈیو میں موجود نقاب پوش شخص نے کہا کہ وہ داعش کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا سائبر آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں اور اب انہیں بڑے سائبر حملوں کے لئے تیاررہنا چاہیئے کیونکہ جنگ شروع ہوچکی ہے۔

یہ ویڈیو پیرس حملے کے ایک دن بعد اپ لوڈ کی گئی تھی اور آج شام تک اس کو 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں