اسلام آباد : مہلک وبا کرونا وائرس ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 111 زندگیاں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا کے وار جاری ہیں اور یومیہ بنیادوں پر سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 111 افراد کے انتقال کرجانے سے ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطانق ملک میں چوبیس گھنٹے میں 37 ہزار 173 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک ملک میں 64 لاکھ 240 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک 4 لاکھ 17 ہزار 134 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔