منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 120 کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 120 کیسز سامنے آگئے، ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 120 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 106 اموات ہوئیں،پنجاب میں 1850 افراد صحت یاب، 27 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 82 ہزار 651 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق، مصدقہ کیسز کی تعداد 16,817 ہو گئی

نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ 19 کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 16,817 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں