The news is by your side.

Advertisement

ملک میں مزید 46 کرونا مریض انتقال کرگئے، اموات کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی

اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 920 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ 19 نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 46 مریضوں کی جان لی ہے، جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران 37 ہزار 949 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 946 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے دو ہزار 348 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد پانچ لاکھ اکیس ہزار دو سو گیارہ ہوگئی ہے البتہ، ملک میں کرونا وائرس کے چار لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں