The news is by your side.

Advertisement

حکومت کی کفایت شعاری مہم، وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیاں آج نیلام کی جائیں گی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49گاڑیاں آج نیلام کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 61 گاڑیاں نیلام ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کرنے کے دوسرے مرحلے میں آج مزید49گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، گاڑیوں کی نیلامی کا عمل 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

نیلامی میں 9 بلٹ پروف اور 27 نان بلٹ پروف اور 2 بم پروف گاڑیاں رکھی گئی ہیں۔

ایف بی آر گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کرے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت پہلے مرحلے میں 61 لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہرگز نہیں ہوگا۔ نئے پاکستان میں کفایت شعاری مہم کا گھر سے آغاز کیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا تھا کہ102میں سے61گاڑیاں 20کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئیں، جس میں تین لینڈ کروزر8 کروڑ، 5 ہزارسی سی کی چار بلٹ پروف مرسڈیز بینز ساڑھے چار کروڑ اور ایک ٹویوٹا لینڈ کروزردو کروڑ 74 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

مزید پڑھیں : وزارتِ مواصلات میں گاڑیوں کی نیلامی ، 33 گاڑیاں فروخت

گذشتہ روز وزارت مواصلات کی 76 گاڑیوں میں سے 33 فروخت ہوئیں تھیں، گاڑیوں کی نیلامی سےوزارت مواصلات کوچار کروڑسینتالیس لاکھ روپےملے، فروخت ہونے والی گاڑیوں میں چار پراڈو،چار ڈبل کیبن اوردو ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں شامل تھی۔

خریداروں کو دس فیصد ٹیکس ایف بی آر کو دینا ہوگا۔

واضح رہے حکومت نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا ہے ، گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو کی جائے گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ استعمال شدہ گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل نیلامی میں رکھی جائیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں