تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مزید 56 کرونا مریضوں‌ کا انتقال، کیسز میں اضافے کی شرح 7.8 ہوگئی

اسلام آباد : ملک بھر میں کرونا وائرس کے تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ 56 کرونا مریض چوبیس گھنٹے کے دوران انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی خطرناک وبا نے حکومت وقت کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز میں اضافے اور کرونا مریضوں کی اموات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46 ہزار 376 ہوگئی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 56 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد کرونا کی زد میں آکر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 202 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 59 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.8 ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے 2 ہزار 30 مریض گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہوگئے ہیں جس کےبعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 301 ہوگئی ہے تاہم ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 200 سے زائد ہے۔

Comments

- Advertisement -