The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 638 کیسز سامنے آگئے

لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 396 کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 638 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 7 ہزار 494 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 121 اموات ہوئیں،پنجاب میں 2591 افراد صحت یاب، 22 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 92 ہزار 622 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 19103 مثبت، 440 مریض جاں بحق

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 440 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 19,103 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہزار 846 ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں