The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید961 کیسز سامنے آگئے

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید961 کیسز سامنے آگئے، ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 961 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 10 ہزار 33 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 183 اموات ہوئیں،پنجاب میں 4062 افراد صحت یاب، 22 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے1 لاکھ 17206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 594 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 24,860 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں11 ہزار 993 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 57 ہزار 247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں