The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 97 کیسز سامنے آگئے

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 97 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 827 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کے 97 کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5827 ہوگئی۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 768زائرین سینٹرز، 1926رائیونڈ، 86 قیدیوں، 3048 عام شہری بھی شامل ہیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 100 اموات ہوئیں،پنجاب میں 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 77 ہزار 619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14,885 ہو گئی، 327 جاں بحق

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 327 ہوگئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14,885 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں