The news is by your side.

Advertisement

مبشرکھوکرقتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

لاہور: سی آئی اے پولیس نے مبشر کھوکر قتل کیس میں ایک اور ملزم بابرکو گرفتار کرلیا ، زیرحراست ملزم عمر نے بابر کا نام بتایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مبشرکھوکرقتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کیس میں گرفتارملزمان کی تعداد3 ہوگئی، سی آئی اے پولیس نےملزم بابرکوگرفتار کیا۔

مرکزی ملزم ناظم نے بابر سے شادی ہال کا پتہ پوچھا تھا، زیرحراست ملزم عمر نے بابر کا نام بتایا تھا۔

اس قبل پنجاب کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشرکھوکر کےقتل کے معاملے پر سیکیورٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ایم انسپیکشن ٹیم تحقیقات کررہی ہے، ایس پی آپریشنز کینٹ ،ایس پی سیکیورٹی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ڈیفنس نے اپنے بیانات ریکارڈ کروادیئے ہیں۔

اسپیشل برانچ کی جانب سےایس ایس پی وی وی آئی پی سے بھی جواب طلب کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق انکوائری مکمل کر کےرپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں