The news is by your side.

Advertisement

کراچی: افغان شہری نے قومی شناختی کارڈ بنوالیا

کراچی: شہر قائد میں بسنے والے ایک اور افغان شہری نے نادرا کی ملی بھگت سے قومی شناختی کارڈ بنوالیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان شہری بشیر خان نادرا عملے کی ملی بھگت سے خستہ خان کے خاندان میں شامل ہوگیا، جبکہ  ملزم کا خاندان افغان مہاجرین کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنوانے والے افغانیوں کا پچھلا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،کئی افغانیوں کے جعلی بنائے گئے شناختی کارڈز بھی بلاک کردیے گئے ہیں۔

پڑھیں: ’’ افغان خاتون شربت بی بی کو شہریت دینے پرنادرا افسران کی معطلی ‘‘

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بشیر خان کا خاندان کراچی کے علاقے گڈاپ میں افغان مہاجرین کے نام سے رجسٹرڈ اور رہائش پذیر ہے، جس سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یاد رہے ماضی میں افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی شکایات پر وفاقی وزیر داخلہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات دیے تھے اور ملوث عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ جعلی شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا کے 18 ملازمین پرمقدمات، 8 گرفتار ‘‘

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں