تازہ ترین

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں وہ ایڈیٹرانچیف جیو اور جنگ میرشکیل الرحمان سے گفتگو کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، آڈیو میں سنا جاسکتاہے مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسےخودبات کی توویسانہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے، پھرمیں نےمیرشکیل صاحب سےذاتی طورپرخودبات کی۔

مریم کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہےآپ دونوں طرف کےفیکٹس دکھارہےہیں، جس پر میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔

مبینہ آڈیو میں میر میرشکیل کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گااور اس نے کیا،میں نے میاں عامرسےبھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔

یاد رہے اس سے قبل ن لیگ کے دور حکومت میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کودی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی تھی ، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے اے آروائی سمیت کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -