جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نہال ہاشمی کے بیان سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، تاجر رہنما کی تھانے میں درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: لاہور کے بعد ملتان میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی گئی، درخواست میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایک تاجر رہنما نے نہال ہاشمی پر مقدمے کے لیے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی، تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ انھیں نہال ہاشمی کی پاک افواج پر ہرزہ سرائی سے دکھ ہوا ہے۔

[bs-quote quote=”نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے: درخواست گزار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

درخواست کے متن کے مطابق تاجر رہنما نے کہا کہ نہال ہاشمی کے بیان سے ملکی وقار کو دھچکا لگا ہے، نہال ہاشمی کے بیان سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔

درخواست گزار تاجر رہنما نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے جرم میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی، جس پر ایک شہری نے لاہور کے تھانہ سول لائن میں درخواست جمع کرائی۔


یہ بھی پڑھیں:  نہال ہاشمی کی ہرزہ سرائی ، مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع


درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نہال ہاشمی کا پاک فوج کے خلاف بیان ملک و قوم کی تذلیل ہے، اس سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی، وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں