بدھ, نومبر 19, 2025
اشتہار

اردن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عرب ملک اردن نے یکم ستمبر سے ملک گیر لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان وزیراطلاعات صخر دودین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ‏کہ یکم ستمبر سے ملک بھر میں نافذ ہرقسم کا کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا۔

پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد نجی و سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے اور دفاتر میں ‏ملازمین کی 100 فیصد حاضری ہو گی۔

کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال، سماجی تقریبات اور شادی ہالز میں 200 افراد کے شرکت کی ‏اجازت ہو گی جبکہ دیگر فیسٹیولز میں 50 فیصد گنجائش تک حاضری ہو گی۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن عمل اور پابندیوں کی وجہ سے کورونا وبا ‏میں کمی ہوئی ہےجولائی اور اگست میں وبا کی صورتحال قابو میں رہی ہے۔

اساتذہ اور طلبہ کی ویکسینیشن بھی تیزی سے جاری ہے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد تدریسی ‏عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں