ایک اور کمسن ملازمہ مالکن کے تشدد کا نشانہ بن گئی Saima Ary
The news is by your side.

Advertisement

ایک اور کمسن ملازمہ مالکن کے تشدد کا نشانہ بن گئی

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں ایک اور کمسن ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آگیا، ظالم مالکن نے گیارہ سال کی معصوم صائمہ کے بال کاٹ دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، گیارہ سالہ صائمہ کو مالکن اور اس کے بچوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

صائمہ کا کہنا ہے مالکن اور بچوں نے مل کر اس کے سرکے بال کاٹ دئیے، مسن بچی نے بھاگ کر قریبی گھر میں پناہ لی، واقعے اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچی کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ صائمہ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اور وہ گھر میں ملازمہ تھی، واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل اسلام آبادمیں ہی طیبہ نامی بچی پر وکیل کی زوجہ نے تشدد کیا تھا، عدالت میں کیس دائر ہونے کے بعد طیبہ کے والد نے منظر عام پر آکر معاف کرتے ہوئے کیس واپس لینے کا اعلان کردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں