تازہ ترین

سعودی عرب میں ایک اور بڑا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں مزید ڈیجیٹل بینک کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کے گورنر فہد المبارک کا کہنا ہے کہ مملکت میں لائسنس یافتہ مزید ڈیجیٹل بینک قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سعودی بینکاری نظام میں ڈیجیٹل کرنسی کو بھی شامل کیا جائے گا، سعودی عرب میں غیر منقولہ جائیداد کی فنڈنگ میں شرح نمو بڑھی ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں منقولہ جائیداد کی فنڈنگ میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

فہد المبارک نے کہا کہ ’ساما‘ غیر منقولہ جائیدادوں کی فنڈنگ میں شرح نمو کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ہر حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش یہ ہے کہ مالیاتی استحکام اس سے متاثر نہ ہو، غیر منقولہ جائیدادوں کی فنڈنگ، کریڈٹ پراجیکٹ سے 25 فیصد زیادہ نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -