پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایک اور بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا، صوبے کی جیلوں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے عائد پابندی ہٹا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے عائد پابندی ہٹالی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ برائےخزانہ نے 1ہزار پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے جیلوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت وارڈر اور دیگر عملے کی بھرتی کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں، سفارش یا میرٹ کے برعکس اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا، میرٹ پر بھرتیاں نہ ہوئیں تو کارروائی کی جائے گی۔

5ہزار سے زائد کی خالی اسامیوں پر ابتدائی ایک ہزار بھرتی کی منظوری دی گئی۔

محکمہ جزانہ کے مطابق جیلوں میں گریڈ11سے ایک تک مختلف پوسٹوں پر بھرتی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں آج بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، صوبے میں ‘ریونیو عوامی خدمت’ کچہریاں لگائی گئیں۔

پنجاب حکومت نے ریوینوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں، ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کیے گئے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں