تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا سے متعلق بل گیٹس کی ایک اور پیشگوئی، حقیقت ہوگی یا نہیں؟

اومیکرون کا خاتمے کے بعد دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کی شرح انتہائی قلیل رہ جائے گی، بل گیٹس نے کرونا سے متعلق نئی پیش گوئی کردی۔

کرونا وائرس کی مہلک وبا نے گزشتہ دو برس سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ مین ے رکھا ہے جس کے باعث اب تک کروڑوں لوگ بیمار اور لاکھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

کرونا نے کروڑوں افراد کی ویکسینیشن کے بعد بھی لاکھوں کو متاثر کیا ہے جس کی بڑی وجہ کرونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون ہے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ماضی میں بھی کرونا سے متعلق کئی پیش گوئیاں کرچکے ہیں اب انہوں نے اومیکرون سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے۔

بل گیٹس نے ٹوئٹر پر ایک سیشن کے دوران کہا کہ اومیکرون کے خاتمے کے بعد دنیا بھر کرونا کیسز کی شرح انتہائی قلیل ہوجائے گی کیوں کہ تمام افراد ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہوں گے، جس کے بعد کرونا صرف ایک سیزنل فلو کی طرح ہوگا۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کا اومیکرون کے بعد زیادہ متعدی قسم کا سامنا تو نہیں ہوگا تو ان کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہوگا مگر وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ متعدی قسم کا امکان تو نہیں مگر اس وبا نے ہمیں کافی حیران کیا ہے، اومیکرون سے لوگوں میں کافی مدافعت پیدا ہوگی کم از کم آئندہ سال تک کے لیے، ہوسکتا ہے کہ کسی وقت ہمیں ہر سال کووڈ ویکسین کا استعمال کرنا پڑے۔

بانی مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہمیں کرونا کو ختم کرنے کےلیے دیرپا اثر رکھنے والی مزید بہتر ویکسینز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اومیکرون قسم تشویشناک ہے مگر نئی اقسام کو شناخت کرنے، ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کی رفتار کے باعث انہیں توقع ہے کہ 2022 میں کووڈ ایک اینڈیمک یا مقامی مرض بن کر رہ جائے گا۔

خیال رہے کہ مارچ 2021 میں بل گیٹس نے پیش گوئی کی تھی کہ 2022 کے اختتام تک کرونا کا خاتمہ ہوجائے گا اور زندگی دوبارہ 2019 کی طرح معمول پر آجائے گی۔

Comments

- Advertisement -