لاہور، راولپنڈی کے بعد فیصل آباد میں بھی سڑک پر بچے کی پیدائش birth footpath punjab
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں‌ تیسرا واقعہ، فیصل آباد میں سڑک پر بچے کی پیدائش

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے بلند و بانگ دعووں کا بھید کھل گیا، پنجاب میں اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ پیش آیا جس میں فیصل آباد کی ایک سڑک پر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں اسپتال کے باہر اور لاہور کے گنگا رام اسپتال کی راہداری میں بچوں کی پیدائش کے بعد اب پنجاب میں یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سڑک پر کھڑی ایمبولینس کے اندر بچے کی پیدائش ہوئی۔

پیش آنے والے واقعے میں فیصل آباد کے سول اسپتال تاندلیانوالہ میں حاملہ خاتون طبیعت خراب ہونے کے بعد زچگی وارڈ پہنچی تو ڈاکٹرز نے اسے داخل کرنے سے منع کردیا جس کے بعد خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیا۔

پڑھیں: گنگا رام اسپتال میں طویل انتظار، خاتون نے بچے کو راہداری میں جنم دے دیا

گزشتہ دو واقعات کی طرح فیصل آباد کے سول اسپتال میں بھی بچے کی پیدائش پر کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات شروع کرتے ہی خاتون میڈیکل آفیسر، ٹیکنیشن اور ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کردیا۔

واضح رہے کہ خادم اعلیٰ کی جانب سے پنجاب میں عوام کو سہولیات دینے کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں جس کی بنیاد پر مسلم لیگ کا ماننا ہے کہ پنجاب میں عوام کی حالت دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں