جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

شاہین ایئرلائن کیخلاف ایک اور مقدمہ، منی لانڈرنگ کے شواہد مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شاہین ایئر انٹرنیشنل کےخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے کارپوریٹ کرائم سرکل میں ایک اور مقدمہ درج کرکے یاور محمود کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر انٹرنیشنل کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

نجی ائیرلائن کے خلاف تحقیقات سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست پر کی جارہی ہیں، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نےخزانےکو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاہین ایئر نے1.4 بلین روپےکا قومی خزانےکو نقصان پہنچایا جب کہ فلائٹ آپریشن کےچارجز مارچ 2018 سےسی اے اے کو نہیں دیےگئے۔

ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں منی لانڈرنگ کے بھی اہم شواہد ملے ہیں جس پر کارپوریٹ کرائم سرکل میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے شاہین ایئر کے یاور محمود کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے،اس سے قبل شاہین ایئر کے9 ڈائریکٹرز کےخلاف بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں