The news is by your side.

عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمے کیلیے درخواست دائر

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان دینے پر عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ دائر کر دی گئی۔ عدالت نے پولیس سے جواب طلب کر لیا ۔

شہری مظفر حسین نے عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل آباد جلسے میں عمران خان نے حساس ادارے کے سربراہ سے متعلق خطرہ ناک بیان دیا عمران خان کے بیان سے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی گی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فوری عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے۔

عدالت نےکاروائی کرتے ہوئے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر جواب طلب کرلیا اور سماعت کو 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں