پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پنجاب میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

قصور : پنجاب میں ایک اور بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، تین سالہ علی والدین کے ساتھ ولیمے میں شرکت کرنے آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے مصطفی آباد میں ایک شادی ہال کے کھلے گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا، تین سالہ علی والدین کے ساتھ ولیمے میں شرکت کرنے آیا تھا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شادی میں موجود مہمانوں نے بچے کو فوراً نکال کر اسپتال پہنچایا، لیکن طبی امداد کے دوران وہ جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں موجود سیوریج نالہ کھلا ہوا تھا، جس میں بچہ گر کر جاں بحق ہوا، کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر خوشیوں بھرے گھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ موقع پر پہنچیں اور شادی ہال کو سیل کرنے کے ساتھ سخت کارروائی کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے بتایا کہ شادی ہال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس سے یہ واضح کیا جائے گا کہ آیا مین ہول کا سلیب پہلے سے موجود تھا یا بعد میں ہٹایا گیا۔

حکام نے مزید کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں